تربت تیز رفتار کار حادثے کا شکار ، دو خواتین جاں بحق تین افراد زخمی

 


تربت (نامہ نگار ) ہیرونک میں ایم ایٹ شاہراہ پر گاڑی حادثے کا شکار، خواتین سمیت دو افراد جاں بحق، تین زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ہیرونک کے مقام پر ایک تیز رفتار کار ایم ایٹ روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب ایک کرولا گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت لائبہ دختر مراد حاصل اور رئسیانہ زوجہ مراد حاصل  کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں میں خدا بخش ولد مراد حاصل، فیروزہ دختر مراد حاصل اور مراد حاصل ولد خدا بخش شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور رفیق ولد دل مراد حادثے میں محفوظ رہا۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post