سوراب( بلوچستان ٹوڈے )
بلوچستان کے ضلع سوراب میں نامعلوم افراد نے تین لیویز اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کی شب سوراب کے علاقے گدر میں پیش آیا جہاں ںنامعلوم مسلح افراد نے تینوں اہلکاروں کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش اور چھان بین کا عمل شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔
