شالکوٹ ( نامہ نگار ) ایک بلوچ ماں، جو پچھلے سولہ برسوں سے اپنے لاپتہ بیٹے ذاکر مجید کی راہ تک رہی ہے،
آٹھ جون 2009 کو ریاستی سیکیورٹی فورسز نے ذاکر مجید کو مستونگ سے جبری طور پر لاپتہ کیا۔
سولہ سال گزرنے کے باوجود وہ بازیاب نہیں ہوسکے،
اور نہ ہی ریاست نے کبھی یہ بتایا کہ ذاکر کہاں ہیں، کس حال میں ہیں، زندہ بھی ہیں یا نہیں۔
ایک ماں ہر دن، ہر رات، اپنے بیٹے کی واپسی کی آس میں وقت سے لڑ رہی ہے۔۔ مگر یہاں انصاف دینے والے ادارے موجود ہی نہیں۔
