تربت (نامہ نگار) تربت کے علاقے سری کہن چلو سے آج صبح ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا۔ لاش کی شناخت تا حال معلوم نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کیچ کور سے ایک لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
علاوہ ازیں مستونگ میں پولیس تھانہ ولی خان کی حدود سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ۔ لاش کو شناخت کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
