روزگار ہر زندہ انسان کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے خوراک روزی روٹی ہم سب زندہ لوگوں کے لے لازمی ہے ،متحد ہوجائیں ۔ڈاکٹر اسماعیل بلیدی

 


تربت (بلوچستان ٹوڈے ) سابق سنیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی نے بارڈر بندش کے خلاف تمام بلوچ دوستوں سے اپیل کی ہیکہ اپنا زریعہ معاش پر کسی قسم کے کمزوری اور اختلافات ایک دوسرے کو برا بلا کہنے  کے باجود یکجہتی کی بنیاد میں اپنا بارڈر کو ری فنکشنل کرنے کےلیے ایک ساتھ مظبوطی کے ساتھ ملکر جہدوجہد کو تیز کریں
کیونکہ روزگار ہر زندہ انسان کی ضروریات ہوتی ہے اس لیے خوراک روزی روٹی ہم سب زندہ لوگوں کے ضروریات ہوتی ہے
بارڈر بندش کسی ایک کا نہیں ہے ہم سب کی مشکلات و ضروریات ہوتی ہے۔
کوئی دوست اپنا الگ طریقہ کار پر بارڈر میں رہیکر دیگر اقوام کےلیے مشکلات کا سبب بھی نہ بنیں تمام بلوچ عوام بارڈر ایشوز پر مکمل ایک ساتھ تیار ہیں مزید یہی یکجہتی کو تمام دوست زیادہ مظبوطی کے ساتھ پکڑ بارڈر بندش کے خلاف بلوچ طوفان امنڈ لائے۔
اگر تمام دوستوں نے ان اہم ایشو پر مکمل  یکجہتی علاقہ قوم کےلیے کامیاب ہوئے واضع پیغام خوشخبری دوست اپنا نام میں بھی آسانی سے لیکر رہیں گے۔
چند دنوں کے اندر جلد واپس بلیدہ پہنچ کر دوستوں کی مشاورت بلاکر کونسی حکمت عملی کے ساتھ میدان ہونا ہے وہ بھی اجتماعی حکمت سازی کا فیصلہ ہوگا  تمام باشعور بارڈر بندش کی یکجہتی کو سمجھ کر کام کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post