تربت (گدروشیا پوائنٹ) مزن کور دشت سے نوجوان گلاب ولد جمال ساکن بلنگور سورک نامی نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لا ش برآمد،تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز خاران ساروان میں مسلح افراد نے کوہلو کے رہائشی دولت خان نامی نوجوان کو قتل کردیا ۔
اس کے علاوہ منگچر کے کلی آدم زئی میں فائرنگ سے نادر ولد محمد صدیق نامی شخص شدید زخمی ہوا، جو دوران علاج کوئٹہ میں جان بحق ہوگیا۔ واقعہ لانگو اور کلوئی قبائل کے درمیان تنازع کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔۔۔