خانوزئی ( نامہ نگار )
*لوچستان کے ضلع کاریزات کے علاقے خانوزئی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق حادثہ ایک مسافر کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ تصادم کے بعد مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے باعث مزید مسافر زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کاریزات نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔