نوشکی ( نامہ نگار ) نوشکی میں احمد وال کے علاقے خاران کراس کے مقام پر مبینہ طور پر ایف سی اہلکاروں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق گاڑی میں افغان تارکین وطن سوار تھے جو شال کی طرف جارہے تھے۔ فائرنگ سے پچاس سالہ افغان باشندہ گل احمد جاں بحق ، ڈرائیور زاہد مینگل سکنہ نوشکی اور دو افغان باشندے عبدالکریم اور اللہ داد زخمی ہوگئے ۔ لاش اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔ شدید زخمی بعد ازاں کوئٹہ ریفر کردیئے گئے۔علاوہ ازیں نوشکی گری کے مقام پر لٹیروں نے معتدد گاڑیاں روک کر مسافروں کو لوٹ لیا ۔
