قلات میں موسلا دھار بارش، بجلی کے 5 ٹاور گر گئے.

 


قلات ( بلوچستان ٹوڈے )
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدیدبارش اورطوفانی ہواؤں کے باعث 21 جولائی کو شام  6 بجے 132 Kv قلات سوراب ٹرانسمیشن لائن کے 5 ٹاورز قلات گرڈ اسٹیشن کے قریبی علاقہ میں گرگئے۔تفصیلات کے مطابق قلات میں سوموار کی شام طوفانی ہواوں کے ساتھ تیز بارشوں کے باعث 132 kv قلات گریڈ اسٹیشن کے پیچھے بجلی کے 5 ٹاور گر گئے متاثرہ ٹاور 6 فیڈرز کے اوپر گر گئے ہیں جسکی وجہ سے چھ فیڈرز جوکہ قلات کے متعدد دیہی علاقوں کو بجلی فراہم ہوتی ہے جنمیں توک، غلام جان ، کوشی، نیچارہ پندران اور دیگر علاقوں کی بجلی مکمل منقطع ہوکر رہ گئی بجلی کی بندش سے پینے کے پانی کی قلت سمیت زمینداروں کو بھی کروڑوں کے نقصانات کا اندیشہ ہے زمہ دار حکام فوری طور پر متاثرہ ٹاورز کی مرمت کرکے بجلی کی فراہمی بحال کرے.

Post a Comment

Previous Post Next Post