اسلام آباد بلوچ لواحقین کا دھرنا ساتویں روز میں داخل، پولیس روکاوٹیں جاری

 


اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) بلوچ یَکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے لیے اسلام آباد دھرنے کا آج ساتواں دن رہا۔

بلوچ یَکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے مطالبے پر بلوچ لواحقین کا دھرنا آج ساتویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔

گزشتہ روز کی شدید بارش کے باوجود خواتین، بزرگوں اور بچوں سمیت دھرنے میں شریک بلوچ لواحقین کو اب تک کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی، اسلام آباد پریس کلب کی طرف جانے والا راستہ پہلے ہی سے بند کیا گیا ہے، اور اب دھرنے کے مقام کے اردگرد مزید راستے بھی ریاستی اداروں نے سیل کر دیے ہیں۔

بی وائی سی کے مطابق ریاستی حکام بسیں کھڑی کر کے دھرنے میں شریک مظاہرین کو عوام کی نظروں سے چھپانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ اسلام آباد کے شہری اس پُرامن جدوجہد کا مشاہدہ نہ کر سکیں۔

تنظیم نے کہا ہے کہ ریاست کا ردِعمل بدستور خوف، خاموشی اور مظلوموں کو مٹانے کی پالیسی پر مبنی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تمام باشعور شہریوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان سے آئے ان مظلوم خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں جو دارالحکومت اسلام آباد میں صرف انصاف کے لیے پُرامن احتجاج کر رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post