قلات فوجی قافلے اور کمک کیلے آنے والے اہلکاروں پر حملہ، فورسز کا گھیراؤں، ہلاکتوں کی اطلاعات

 


قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے کوہک میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر بلوچ سرمچاروں کی جانب سے ایک شدید نوعیت کا حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق، حملہ شام کے وقت اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ گزر رہا تھا کہ  سرمچاروں نے گھات لگا کر قافلے پر مختلف اطراف سے حملہ کیا، جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بڑی تعداد میں اہلکار موقع پر ہی ہلاک یا شدید زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے فورسز اہلکاروں کو گھیرے میں لے لیا تاہم سرکاری سطح پر تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کیے گئے ہیں۔

مزید برآں حملے کے بعد کمک پر آنے والے قافلے پر بھی حملہ کیا گیا۔ پاکستانی فورسز کی اضافی نفری جو جائے وقوعہ کی جانب بڑھ رہی تھی، وہ بھی سرمچاروں کے نشانے پر آ گئی، جس کے باعث ایک اور جھڑپ شروع ہو گئی۔

بلوچستان میں پاکستانی فوج اور آزادی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں حالیہ مہینوں میں تیزی آئی ہے۔ بلوچ آزادی تنظیموں کی جانب سے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی، تاہم ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور دیگر مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post