مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان مستونگ لکپاس تحفظ بلوچ ناموس دھرنے سے سردار اختر جان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ہمیں کچلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مگر ہم سر جھکانے والے نہیں یہ دھرنا ہر صورت جاری رہے گا، اور اب ہم پورے بلوچستان کو مزاحمت کا مرکز بنائیں گے،جس طرح اسرائیل نے فلسطین میں محاصرہ کیا ہے، ویسا ہی محاصرہ لکپاس کے آس پاس کا کیا گیا ہے -
انھوں نے کہاکہ خودکش دھماکے سے بھی لوگوں کا حوصلہ نہیں ٹوٹا یہ دھرنا جاری رہے گا۔