خضدار ،قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار کوشک میں بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے ورکرز پر کریک ڈاون کی تیاری دھرنا میں شامل کارکنوں کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر فورسز پہنچ گئے ہیں۔
انتظامیہ نے روڈ نہ کھولنے کی صورت میں کاروائی کیا جائیگا۔
وڈھ کے مقام پر کراچی شال مرکزی شاہراہ کو بی این پی کے کارکنوں نے بند کردیا ہے ۔
علاوہ ازیں قلات مرکزی شاہراہ کو مغل چوک پر بند کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر قلات میں بھی مغل چوک پر آغا قلندر جان احمد زئی کی قیادت میں بی این پی کے کارکنوں نےقومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلے بلاک کر دیا گیا ۔
علاوہ ازیں نوشکی مل کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے نوشکی کی طرف جانے والی گاڑیوں کو واپس کیا جارہا ہے ،لوکل گاڑیاں مرکزی شاہراہ کے بجائے متبادل راستے استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔