قلات بلوچ سرمچاروں کی بڑی تعداد شہر میں داخل، منگوچر فوجی چھاونی پر حملہ، متعدد شاہراوں پر ناکہ بندی جاری

 


قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلح افراد کی  شہر میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ مختلف مقامات پر کراچی شال  شاہراہ پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔ جبکہ ادھر قلات کے علاقے منگوچر میں بھی مرکزی فوجی چھاونی پر بڑے پیمانے پر حملے کی اطلاعات  موصول ہو رہے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے قلات میں کواک کراس، شیخڑی کراس، خزینہ ای سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چیکنگ  شروع کردی ہے  ۔

ادھر منگوچر میں واقع پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر چاروں اطراف سے حملہ ہورہا ہے۔ منگوچر سے مقامی ذرائع کے مطابق حملہ کافی بڑے پیمانے کا ظاہر ہورہا ہے جہاں دھماکوں اور شدید فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اس حوالے سے مزید معلومات آناباقی ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post