کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
انھوں نے کہاہے کہ 28 جنوری دن کے تین بجے سرمچاروں نے کولواہ رودکان کے مقام پر گھات لگا کر قابض پاکستان فورسز کے دو گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
ترجمان نے کہاہے کہ قابض فوج کا یہ قافلہ ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کے ساتھ آئی تھی جو علاقے کے عوام کو اپنے طے شدہ استعماری پالیسی (Heart and Mind Operation) کے تحت سہولیات کے نام پر لوگوں کے دل و دماغ کو جیتنے کی ناکام پالیسیوں پر کار بند ہونے کی کوشش میں تھی کہ واپسی پر سرمچاروں نے گھات لگا کر انہیں نشانہ بنایا، حملے میں فورسز کی گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
انھوں نے مزید کہاہے کہ بلوچستان میں ریاستی دل و دماغ جیتنے کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہے جس کا اندازه ریاست کے کرتا دھرتا آرمی افسران کو ہوچکا ہے اس لئے وه ایک بار پھر اس ناکام پالیسیوں پر کاربند ره کر انسداد انسرجنسی پالیسیوں کو تقویت فراہم کرنا چاہتے ہیں لیکن بلوچ وطن کے محافظ ان کے ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔
انھوں نے آخری میں کہاہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔