قلات( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات حملوں میں سرمچاروں نے اہداف کے مطابق اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ منگچر فوجی کیمپ کا آدھے سے زیادہ حصہ اس وقت سرمچاروں کے قبضے میں ہے، قبضے کے دوران سرمچاروں نے کیمپ سے بھاری اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے اور دشمن کو بھاری و مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ جھڑپوں کے دوران دو بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیاہے۔ دشمن فوج کی فضائی کمک کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹر پہنچ چکے ہیں جنہیں سرمچار راکٹوں و دیگر دورمار ہتھیاروں سے نشانہ بنارہے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ دوسری جانب قلات کے اکثر مین شاہراوں پر سرمچاروں کا کنٹرول برقرار ہے۔
جھڑپوں میں اب تک دشمن کے درجنوں اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں تاہم جنگ ابھی تک جاری ہے۔
بیان کے آخر میں کہا ہے کہ مزید معلومات میڈیا کے ذریعے شایع کریں گے۔