کوئٹہ ( پریس ریلیز ) بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن (پجار ) شال زون کے صدر ملک اللہ گل نائب صدر میر وہاج بلوچ جنرل سیکرٹری شاہ زیب بلوچ جوئنٹ سیکرٹری سیف بلوچ پریس سیکرٹری رحیم بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈگری کالج سریاب واحد ادارہ ہے جہاں زیادہ تر طلباء کا تعلق پسماندہ علاقوں سے ہے۔ فیسوں کی۔ مد میں۔ اچانک 70 فیصد بے تحاشا اضافہ کر کے غریب طلباء کے لئے تعلیم کا راستہ بند کر دیا ہے،اس طرح فیسوں میں اضافہ کرنا تعلیم دشمنی کا ایک واضح ثبوت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔
انہوں نےکہا ہےکہ کالج کی فیسوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے طلباء پر بہت زیادہ مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔اس اضافے سے عام اور غریب گھرانوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو سکتی ہے۔اب صورتحال یہ ہے کہ طلباء پڑھائی کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم جاب کرنے کے باوجود اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں، طلباء فیسوں میں اضافے کی وجہ سے پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہیں۔تعلیمی اداروں کا مقصد تو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن اکیڈمک فیسوں میں اتنا اضافہ غریب طلباء کے لیے کالج کے دروازے بند کر دے گا۔ کالج انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ طلباء کی مالی مشکلات کو سمجھے اور اس مسئلے کا کوئی مناسب حل نکالے
انھوں نے آخرمیں کہاہے کہ ڈگری کالج سریاب انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر ہم طلبہ کے حقوق کی خاطر سخت فیصلہ لینے پر مجبور ہوں گے۔