نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع نوشکی قادر آباد میں پاکستانی فورسز پر حملہ دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاعات ۔
تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے قادر آباد کے مقام نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا ہے۔
آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہداری ابتک کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔