کوئٹہ ( مانیٹنرگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ تمپ کونشکلات میں رات گئے پاکستانی خفیہ اداروں اور فورسز کے بنائے گئے مسلح جھتوں کے کارندوں نے گھر میں گھس کر عامر ولد نوربخش نامی نوجوان کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا ۔
غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ مزکورہ نوجوان کے علاوہ دو اور نوجوان بھی اغوا کر لیے گئے ہیں جن میں ایک آسیہ آباد اور دوسرا تمپ کا رہائشی ہے ۔ تاہم انکے تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔
علاوہ ازیں آواران سے پاکستانی فورسز نے جمعہ کے روز دوپہر کے وقت ضلع پنجگور تحصیل گچک کے علاقہ سیاہ دنب کے رہائشی نظام ولد عبدو نامی ایک شخص کو حراست میں لیکر بعد ازاں لاپتہ کردیا ہے ۔