گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں فورسز پر حملے کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ،یہ بیان بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ 14 نومبر رات سات بجکر بیس منٹ پر سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پسنی ببّر شور میں قائم کوسٹ گارڈ کے کیمپ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس سے کوسٹ گارڈ کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک دشمن پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔