اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری بیان مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ( نمل) کے تمام دس بلوچ طلباء کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں 31 اکتوبر کو راولپنڈی، پنجاب میں ان کے رہائشی فلیٹس سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا تھا۔
آپ کو علم ہے 31 اکتوبر کو جمعرات جمعہ کی شب سالم عارف ولد عارف علی بی بی اے چھٹا سمسٹرسکنہ تربت کیچ ، بالاچ فدا ولد فدا احمد بی بی اے آٹھویں سمسٹر سکنہ تربت کیچ ،
خدا داد ولد عبدالقادر آئی آر آٹھویں سمسٹر سکنہ دشت ڈڈے کیچ ،
خلیل احمد ولد سومار آئی آر ساتویں سمسٹر سکنہ تیرتیج آواران، حمل حسنی ولد سید محمد آئی آر ساتویں سمسٹر سکنہ آواران، خلیل احمد ولد اقبال آئی آر آٹھویں سمسٹر سکنہ ڈنڈار کولواہ کیچ،
بابر عطا ولد عطا محمد آئی آر ساتویں سمسٹر سکنہ پنجگور، نور مہیم ولد مہیم آئی آر پانچویں سمسٹر سکنہ پنجگور،
افتخار اعظم ولد محمد اعظم ایجوکیشن ساتویں سمسٹر ضلع آواران،اور حسام ولد اکبر طالب علم آئی آر آٹھویں سمسٹر سکنہ ضلع پنجگور شامل تھے کو ان کے رہائشی فلیٹ سے لاپتہ کیاتھا۔