کیچ ، خاران دو طالب علموں سمیت 4 افراد فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

 


کیچ ،خاران  ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ دشت کھڈان سے پاکستانی فورسز نے ایک دکاندار اسماعیل ولد اسحاق ، طالبعلم عمران ستّار اور نثارمیجر  نامی نوجوانوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ،  دونوں کا تعلق بل نگور سے بتایا جارہاہے ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان  مبارک قاضی کے یاد میں مشاعرے میں شرکت کرنے کے لیے کھڈان آرہے تھے۔

آپ کو علم ہے پاکستان فورسز نے آج ایک ڈاکٹر کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا ۔ 


ادھر بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔  لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت وسیم ولد سعید احمد کے نام سے ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پیشے کے لحاظ سے قصاب بتائے جارہے ہیں ،جنہیں گزشتہ روز دوپہر بارہ بجے پاکستانی فورسز نے خاران گواش روڈ سے اس کے اپنے دکان سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔




Post a Comment

Previous Post Next Post