تربت (نامہ نگار) پنجگور سے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہونے والے چار کمسن بچوں کو تربت کے علاقے جوسک میں گاروک چیک پوسٹ سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق جوسک تھانے کے ایس ایچ او حاجی منصور احمد اور اے ایس آئی سدھیر موسیٰ نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بازیاب کیا۔ بعد ازاں انہیں جوسک پولیس اسٹیشن منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ بچوں کی بحفاظت بازیابی پر اہلِ خانہ نے تربت پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
