کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ دشت میں لنجو پار کے قریب کازوہ کے مقام پر الحسنین مسافر کوچ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی دو افراد ھلاک 20 مسافر زخمی، 4 زخمی مستونگ منتقل۔دیگر زخمیوں اور ھلاک ہونے والے افراد کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شال کراچی مرکزی شاہراہ پر لنجو پارک کے مقام پر مسافر کوچ موٹرسائیکل کو بچاتے ھوئے بے قابو ھوکر الٹ گئی جسمیں دو افراد دانیال علی ولد بہادر علی سکنہ بحریہ ٹاون اسلام آباد اور دوسرا نامعلوم الاسم شخص ھلاک جبکہ سہیل احمد ولد قائم خان قوم مینگل سکنہ عوامی پمپ
، توقیر احمد ولد توفیق احمد ، سیدہ بی بی زوجہ سید ناصر سکنہ بروری ، حسنہ ولد کریم بخش سکنہ عوامی پمپ ،فیض خان ولد خان زمان سکنہ کان مہترزئی ، بسمہ اللہ ولد غلام فاروق سکنہ بائپاس
، آمنہ بنت توصیف ، نذیر ولد ریاض احمد سکنہ سپنی روڈ ، نوید ولد امیر بخش
، عبداللہ ولد فداحسین سکنہ کندھ کوٹ
، محمد حنیف ولد محمد اسلم سکنہ آواران ، شہسوار ولد شبیر احمد سکنہ آواران ،زہرہ بی بی بنت زاہد حسین سکنہ کراچی ، محمد حسین ولد نور محمد سکنہ کوئٹہ ، محمد ایوب سکنہ تربت ، سلام ولد غلام فاروق ، رحمن اقبال ولد محمد اقبال سکنہ بالاکوٹ ، سلطان ولد غلام فاروق
، زاہد عباس سکنہ مظفر آباد ،اور اصغر علی ولد محمد یوسف سکنہ کراچی زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹول پلازہ سریاب روڈ بس ایکسیڈنٹ میں زخمی مریض ظہر ا حمد جی وی ٹیچر مستونگ درینگڑھ کا پتہ سروس کارڈ میں لکھا ہے۔
زخمی مریض انتہائی تشویشناک حالت میں ٹراما آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر ہے ورثا کی تلاش میں مدد کی اپیل ہے ۔
ادھر وڈھ مینگل قبیلہ کے دو ذیلی شاخوں کے درمیاں سونارو کے مقام پر جھڑپوں کی اطلاعات،عبدالقادر رمضان زئی نامی شخص ھلاک ہوگیا۔
بتایا جارہاہے کہ مینگل قبیلہ کے دو ذیلی شاخوں رمضان زئی اور محمود زئی کے درمیان زمینی تنازعہ پر دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔تاحال فریقین مورچے سنبھاکے ہوئے ہیں ۔
علاوہ ازیں لسبیلہ کے علاقہ گڈانی میں برساتی نالے کے پل کے نیچے سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔