وڈھ ( نامہ نگار ) وڈھ کے علاقے ھڑنمبو کراس وھیر کے مقام نال روڈ پر نامعلوم مسلح صرف سوار افراد نے ڈیزل سے لوڈ زمیادگاڑی پر فائرنگ کرکے گاڑی کو آگ لگادی ، گاڑی مالک شخص کے مطابق مزکورہ علاقہ بلوچستان نشنل پارٹی سردار اختر مینگل اور ڈیتھ اسکوائڈ،داعش سربراہ شفیق مینگل کے کنٹرول میں ہے ،وہ نامعلوم صرف سواروں کو پکڑ کر ہمارے ہاتھ میں دیں کیوں کہ ان ظالموں نے میری روزی روٹی کو جلا کر راکھ کر دیا ہے،واقعہ کے بعد مثارہ شخص نے روڈ پر اکیلے بیٹھ کر دھرنا دے دیا ۔
