پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجگور ائیرپورٹ روڈ پر نصب شہید نواب اکبر خان بگٹی کے مجسمہ کو ایک بار پر سرکاری کارندوں نے توڑدیا ۔
آپ کو علم ہے اس سے پہلے پنجگور میں موجود نواب اکبر خان بگٹی چوک پر نصب اونٹ پر رکھے مجسمے کو سرکاری کارندوں نے اکھاڑ کر چرالیاتھا۔
نواب اکبر بگٹی کا مجسمہ جہاں نصب تھا مذکورہ علاقے کو پنجگور کا پوش علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ مذکورہ علاقے سے اکبر بگٹی کے مجسمے کے لاپتہ ہونے سے لوگوں میں تشویش پایا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح جب اٹھے انہوں نے دیکھا چوک پر نواب اکبر کا مجسمہ اونٹ سمیت گر چکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ مجسمہ نواب بگٹی کی اس وائرل ہونے والی تصویر پر بنا یا گیاتھا جس میں وہ اونٹ پر بیٹھ کر پہاڑوں میں سفر کر رہے تھے ۔