کیچ ،دکی ،پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر مسلح افراد کا حملہ

 


کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ ہیرونک  اور دکی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے  پاکستانی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے کے قریب مسلح افراد نے ہیرونک میں پہاڑی پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔ 


اس دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے میں پاکستانی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ 

اس طرح گذشتہ شب دکی کے سی گروپ میں قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ فائرنگ سے ناصر آباد اور ملحقہ علاقے فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھے جبکہ یہ سلسلہ دیر تک جاری رہا۔

حکام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے  گئے ہیں۔

مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post