چاغی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی چاغی زون کی جانب سے بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم، بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نوکنڈی میں شہید حمید چوک سے بازار تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئ۔
جس میں کثیر تعداد میں نوکنڈی کے عوام نے شرکت کی.
بلوچوں کے خلاف ناانصافیوں کو اجاگر کرنے کے لیے بی وائی سی کی جاری مہم ،خاموشی توڑو : جبری گمشدگی کے خلاف کھڑے ہوجاو " کے تحت بلوچستان اور کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ بی وائی سی ان مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور بلوچوں کو نشانہ بنانے والے نظامی تشدد کے خلاف متحد ہونے کے لیے بلوچوں کو متحرک کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔