کیچ ( نامہ نگار ) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نیکٹا نے بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے رہائشی انسانی حقوق کے سرگرم سیاسی سماجی کارکن کامریڈ وسیم سفر بلوچ کا نام بھی نیکٹا ممنوعہ افراد کے لسٹ میں ڈال دیا ہے ۔
اس سے قبل بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بی وائی سی کے رہنماء شاہ جی صبغت اللہ کا نام بھی شامل کردیا گیا تھا۔
آپ کو علم ہے اس سے قبل بلوچستان گورنمنٹ نے بھی دیگر سیاسی سماجی ، طلباء تنظیموں کے کارکنوں کی طرح ان کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل کردیاہے ۔