اسلام آباد کی جانب سے بی این پی سربراہ سمیت رہنماؤں کے خلاف کاروائی پر بلوچستان بھر میں ہڑتال، دکانیں بند 2 نومبر کو پہہ جام ہوگا

 



کوئٹہ  ( نامہ نگاراں ،مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل , ایم پی اے جہانزیب مینگل، اختر حسین لانگو، شفیع مینگل اور دیگر پارٹی کارکنوں پر درج ایف آئی آر اور گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر بلوچستان مختلف علاقوں شال ،خضدار ،مستونگ،  وڈھ، زہری، نال، دراکھالہ اور دیگر مقامات پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اس دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہیں۔ 

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ تمام پارٹی کارکنان اور انجمن تاجران کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے آج کے شٹر ڈاؤن احتجاج کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے گذشتہ دنوں بی این پی کے رہنماء اختر حسین لانگو اور اختر مینگل کے پرسنل سیکٹری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیاگیا تھا جو تاحال پولیس حراست میں ہیں۔

اسلام آباد انستداد دہشتگردی کے عدالت نے بی این پی رہنماؤں پر سینٹ میں تشدد اور اسلحہ کی نمائش کا الزام عائد کرتے ہوئے آج مزید دو دن کی جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں پر مقدمات اور گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کی جانب سے 27 اکتوبر کو احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال کی کال دے دی گئی تھی جہاں اس سے قبل مختلف شہروں میں بی این پی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post