کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال تین سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے جامعہ بلوچستان کے طالب علم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بساک کی جانب سے جامعہ بلوچستان میں دو روزہ دھرنا جاری ہے۔
آپ کو علم ہے طالب علم سہیل اور فصیح جو نوشکی سے تعلق رکھتے ہیں ان کو دو نومبر 2021 کو جامعہ بلوچستان کے احاطے سے جبراً لاپتہ کیا گیاتھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔
اس سے پہلے بھی ان کے جبری گمشدگی کے خلاف بلوچستان سمیت کراچی میں احتجاجی مظاہرے کیے جاچکے ہیں ، جبکہ انکی جبری گمشدگی کے خلاف طالب علموں نےتعلیمی سرگرمیوں کا بھی بائیکاٹ کرکے احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیاتھا،جو اس وقت حکمران کے ساتھ مذاکرات کے بعد موخر کیے گئے تھے ۔ مگر دونوں طالب علموں کی گمشدگی کو تین سال مکمل ہوچکے ہیں لیکن وہ تاحال لاپتہ ہیں۔