آواران پاکستانی فورسز کا فوجی جارحیت جاری ،قلات موبائل ٹاور کو اڑادیا گیا

 


آواران: پاکستانی فورسز کا مشکے کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت جاری جبکہ مسلح افراد نے قلات میں موبائل ٹاور کو اڑادیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق مشکے کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز متعدد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل اہلکاروں کے ساتھ مختلف مقامات پر مسلسل فوج کشی میں مصروف ہیں ۔ پاکستانی فورسز کے ساتھ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کارندے بھی جارحیت میں شریک ہیں ۔ 

بتایا جارہاہے کہ اس وقت  پاکستانی فورسز مشکے کے مختلف علاقوں کوہ بوزی، خلخلونک، مرماسی، کلید اور پچڑ میں موجود ہیں۔

تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ، مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

دوسری جانب  قلات میں  گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے علاقے ہربوئی مرجان میں نصب ٹیلی نار موبائل ٹاور کو فائرنگ و نزر آتش کرکے تباہ کردیا ہے۔ 

تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post