قصور ( ویب ڈیسک ) قصور میں اپنے شوہر کے قتل کے مقدمے کی پیروی کرنے والی ایک خاتون نے عدالت میں پیشی کے دوران مقدمے میں نامزد ملزم پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
خاتون کے مطابق وہ گزشتہ تین سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہی تھیں، مگر کیس میں کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل پیشیوں، تاخیر اور “تاریخ پر تاریخ” نے انہیں شدید ذہنی اور مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا تھا۔
