بلوچستان: فائرنگ اور روڈ حادثات واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد ھلاک

 


بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات کے واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد ھلاک  چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سوراب بتگو چوکی کے قریب ویگن اور فیلڈر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد ھلاک  اور دو  افراد شدید زخمی ہوگئے  جنھیں  نازک حالت میں سول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیاہے۔ 

دوسری جانب شال  کے علاقے عیسیٰ نگری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد ھلاک ہو گئے ییں۔

فائرنگ کے واقعے میں ھلاک ہونے والے افراد کے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ادھر پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پنج

گور چتکان گھاس منڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

دالبندین میں ہونے والے مختلف حادثات میں دو افراد ھلاک ہوئے ہیں ۔ 

دریں اثناء آواران جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں گرفتار شخص کی نعش برآمد ہواہے ۔

اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ سے گزشتہ روز مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے احمد عرف کچّو ولد کریم سکنہ جھل جھاؤ کی لاش آج جھاؤ کے علاقے عطا محمد گوٹھ سے برآمد ہوا ہے۔

قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post