نوشکی بی وائی سی کی ریلی پر فورسز کی فائرنگ ایک کارکن ھلاک دو شدید زخمی ۔ ریاست کا رویہ یہی رہا تو احتجاج کا سلسلہ وسیع کیا جائے گا ۔ ترجمان بی وائی سی

 


نوشکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ، ایک  مظاہرین  ھلاک دو شدید زخمی ہوگئے ۔ 

بلوچ یکجہتی کمیٹی  نوشکی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  نوشکی میں بلوچ راجی مُچی پر ریاستی کریک ڈاؤن پرامن مظاہرین پر جبر کے خلاف ریلی میں پاکستانی سیکورٹی فورسسز کے اندھادھند فائرنگ میں  متعد افراد زخمی حمدان بلوچ نامی کارکن شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ ریاست بلوچ قوم کو کچلنے اور خاموش کرنے کے ہر ممکن و ناممکن حربے کو استعمال کر رہا ہے مگر بلوچ کسی صورت اپنے اوپر ریاستی ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے ۔ 

انھوں نے کہاہے کہ ایک طرف حکومت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے دوسری انھیں فائرنگ کرکے شہید اور زخمی  کرنے کے علاوہ  کراچی، دالبندین اور شال سے متعدد لوگ گرفتار اور لاپتہ کیے گئے ہیں۔


ترجمان نے کہاہے کہ ہم حکومت کو ایک مرتبہ پھر یہ واضع کرنا چاہتے ہیں کہ اگر مظاہرین کو ہراساں کیا گیا یا گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو پورے بلوچستان میں احتجاجی دھرنوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

‏‪

Post a Comment

Previous Post Next Post