کیچ : زامران میں مسلح افراد نے سڑک بلاک کر کے پاکستانی فورسز کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا اور گاڑی سمیت راشن ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔جبکہ دوسرے واقع میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا ۔
اطلاعات کے مطابق زامران کے علاقے ناگ میں آج صبح 9 بجے پاکستانی فورسز کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی کو مسلح افراد نے راشن سمیت چھین کر لئے گئے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ گزشتہ رات
مسلح افراد نے زامران ڈمبان میں موبائل ٹاور کو فائرنگ کرکے اس کے آلات ناکارہ کردیئے اور فرار ہوگئے ۔
تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل بلوچ مسلح تنظیمیں ایسے حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرتی رہی ہیں۔