بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچ راجی مچی کے شرکا کیلے ضابطہ اخلاق جاری کردی

 


گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے 28 جولائی کو گوادر میں منعقدہ بلوچ راجی مچی میں حصہ لینے والے سیاسی سماجی ،سمیت  ہر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے  شرکا کیلے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے  اس کے پبندی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ 

ترجمان کے مطابق  قافلے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکز کی جانب سے فراہم کردہ روٹ شیڈول پر عمل کریں۔ ہر علاقے کے قافلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رابطہ کمیٹی کے ذمہ دار شامل ہوں گے۔ ذمہ داران کی اجازت کے بغیر کسی بھی شخص کو روٹ شیڈول میں تبدیلی، اسٹاف میں تبدیلی یا منصوبے  میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا اختیار نہیں ہوگا۔

راجی مچی کے لیے آنے والے تمام افراد اپنے ساتھ تمام ضروری سامان  جیسا کہ  پانی کی بوتل،اپنے  کھانے کے لیےخشک خوراک ، بسکٹ ، چپس وغیرہ ،   چادر، Mospelلوشن  اپنے ساتھ لازمی رکھیں۔

اس کے علاوہ کوشش کریں ہر شخص  ایک مچھر دانی بھی اپنے ساتھ لے آئے۔ 

سفر کے دوران کسی بھی قسم کے مسائل پیدا ہونے کی صورت میں صرف رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران ہی مسائل کو دیکھیں گے اس لیے شرکا اپنے طرف سے مسائل  میں نہ الجھیں۔ 

قافلے میں شامل تمام گاڑیاں اور موٹر سائیکل ایک دوسرے کے بیک ٹو بیک ہوں گی، کوئی بھی گاڑی قافلے سے الگ نہیں ہوگا۔

قافلے کی تمام گاڑیاں کسی بھی صورت تیز رفتاری سے نہیں چلائی جائیں گی ، تیزی کی حد  زائد سے زائد  80 ہوگی۔

نعرے لگانے کے لیے مخصوص لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی اور ان کے پاس نعروں کی فہرست موجود ہو گی ، ان کے بغیر کسی بھی شخص کو نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

راجی مچی میں کسی بھی پارٹی یا تنظیم کے جھنڈے لہرانے کی اجازت نہیں ہوگی ، لہذا اپنے ساتھ کسی پارٹی یا تنظیم کا جھنڈا نہ لائیں۔

راجی مچی میں اسلحہ یا اس طرح کا کوئی خطرناک آلہ اور نشہ آور چیزیں سختی سے ممنوع ہیں۔ راجی بچی کے لیے آنے والے تمام افراد اس بات کا انتہائی سختی سے خیال رکھیں۔

 راجی مچی کے لیے آنے والے تمام افراد اپنے ساتھ کسی بھی قسم کا قیمتی سامان اور بڑی تعداد میں کیش رقم نہ لائیں اور اپنی ضروری سامان کی حفاظت خود کریں۔

اور عوامی بھیڑ زیادہ ہونے کے سبب دس سال سے کم عمر کے بچے ، ضعیف المرشخص اور جان لیوا بیماریوں میں مبتلا لوگ کوشش کریں کہ راجی مچی میں نہ آئیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post