کوئٹہ پاکستانی فورسز ہاتھوں اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا 2 نوجوان جبری لاپتہ



بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جبری گمشدگی کا سلسلہ رک نہ سکا

حافظ اسلم ولد نواز رودینی اور  عامر رودینی نامی دو نوجوان پاکستانی فورسز سریاب روڈ سے  انکے گھروں پر چھاپے دوران غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ نوجوانوں  کو گزشتہ رات شال کے علاقے سریاب لوڑ کاریز میں واقع ان کے گھر وں سے چھاپے کے دوران حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا ہے۔ 

آپ کو علم ہے حالیہ مہینے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے سریاب سے ریڈ زون  داخل ہونے کیلے مارچ کیاتھا ، اس دوران پر امن مارچ میں شامل خواتین بچوں کو پولیس خفیہ اداروں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ،اور مذکورہ واقع کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی اپیل پر ہزاروں کی تعداد میں شال کے شہری گھروں سے نکل کر مارچ کو کامیاب کرکے ریڈ زون کے حدود میں داخل ہوکر  دھرنے دینے میں کامیاب ہوئے تھے ۔ 

حکومت نے دھرنا 15 دن کیلے مزاکرات ذریعے موخر کرنے میں کامیاب ہوا تھا  مگر بعد ازاں جبری گمشدگی کا نیا سلسلہ شروع ہوا اب زائد ان افراد کو لاپتہ کیا جارہاہے جو لوگ مارچ میں شریک تھے۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post