پنجگور: مسلح افراد کے حملے میں حمید اللہ نامی شخص قتل

 


پنجگور مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام مسلح افراد نے پنجگور قلم چوک کے مقام پر  فائرنگ کرکے حمید اللہ ولد اختر نامی شخص کو ہلاک کردیا ۔ 

بتایا جا رہا ہے کہ وہ پہلے ایک مسلح تنظیم میں شامل  تھا، جس نے بعد میں پاکستانی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور بلوچوں کے قتل اور جبری گمشدگیوں میں براہ راست ملوث ہونا شروع ہوگیا۔

مذکورہ شخص  کی ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ، مگر اس سے قبل ایسے واقعات کی ذمہ داریاں بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post