دکی ہوسڑی کے علاقے سرخ مٹی کے مقام پرمسلح افراد نے رشتہ کی تنازعہ پر ایک شخص جاوید خان ولد ماسٹر سرور جان لونی کو اغوا کرلیا۔ لیویز کے مطابق مزاحمت پر اغوا کاروں کی فائرنگ سے مغوی کا بھائی محمد اسماعیل لونی زخمی ہوگیا۔جسے سول ہسپتال دکی منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد کے بعد شال روانہ کردیا گیا۔
ادھر خضدار کے علا قے این 25 ہائی وے کراڑو کے مقام پر شال سے کراچی جانے والی مال بردار مسافر کوچ ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ۔
علاوہ ازیں ضلع کیچ میں زمیاد گاڑی نے ٹکر مار کر محمد الیاس نامی پولیس اہلکار کو ھلاک کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار گروکی ناکہ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ زمیاد نے ٹکر مار کر ہلاک کیا۔
سریں اثناء خضدار کے علاقہ وہیر میں این 25 شاہراہ پر کار گاڑی الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
لیویز فورس نے زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال پہنچادیا ۔