خضدار ڈیتھ اسکواڈ کارندوں پر حملے کی ذمہ داری قبول - بی ایل اے

خضدار ( اسٹاف رپورٹرز سے ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے خضدار کے علاقے کھنڈ میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں عامر غلامانی اور ممتاز غلامانی عرف منتو گجر کو اس وقت بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں وہاں سے گذر رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں دونوں کارندے شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ دونوں افراد خضدار شہر اور گردنواح میں پاکستان فوج کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈز کی سرپرستی کرنے والے شفیق مینگل کیساتھ بڑے عرصے سے کام کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کارندے مبینہ طورپر طورپر شہریوں کے گھروں پر چھاپوں، نوجوانوں کے اغواء و شہید کرنے علاوہ منشیات پھیلانے سمیت تاجروں سے بھتہ خوری اور شاہراوں پر لوٹ مار جیسے جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ اس گروہ کے پورے نیٹورک کا نشاندہی ہوچکا ہے جو بی ایل اے کے نشانے پر ہے۔ انھوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی عوام پر ہونے والے مظالم کا حساب ضرور لے گی۔ لہذا بلوچ عوام قابض فورسز اور ان کے آلہ کاروں سے دور اور محفوظ فاصلے پر رہیں جنہیں بلوچ سرمچار کسی وقت بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post