افغانستان اسکول میں بم دھماکہ دو طلبہ جبکہ 23 صوبوں میں سیلاب ا11 فراد ہلاک ہوگ




شمالی افغانستان کے صوبہ جوزجان میں ایک اسکول پر بم حملہ کیا گیا جس میں دو طلبہ ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس ترجمان عبدل ستار حلیمی نے پریس بیان میں بتایا کہ قش تیپے نامی قصبے کے ایک اسکول پر بم حملہ کیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ لڑکیوں کے اسکول پر کیا گیا جس کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


دریں اثناء افغانستان کے 23 صوبوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سیلاب کی آفت میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

طالبان حکومت کے قدرتی آفات انتظامیہ کے ترجمان شفی رحیمی نے میڈیا کو بتایا کہ 23 افغان صوبوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے سیلاب کی آفت پیدا ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بہاو میں آنے والے 10 افراد ہلاک جبکہ 76 زخمی ہوئے ہیں۔

رحیمی کے مطابق 1800 مکانات زیر آب آنے کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں جبکہ 22 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان پروان اور بلخ صوبوں میں دیکھا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post