بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشت کے مختلف علاقوں شولیگ، زرین بُگ، ملائی نگور، فرنٹ بازار و گردنواح میں فورسز آپریشن کررہی ہے اس دوران گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن دو روز قبل رہا ہوئے افراد کو دوبارہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ندیم عبداللہ اور محسن عبیداللہ کو فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے مذکورہ دونوں افراد کو ایک ہفتے قبل بھی لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں دو روز قبل رہا گیاتھا، تاہم ایک دفعہ پھر انہیں لاپتہ کردیا گیا ہے۔
حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
علاوہ ازیں آج الصبح آواران کے شمالی پہاڑوں میں دو جنگی ہیلی کاپٹروں سمیت جاسوسی جہاز کو گشت کرتے دیکھا گیا ہے جبکہ بعد ازاں مذکورہ ہیلی کاپٹر اور جاسوسی جہاز تحصیل جھاؤ کی طرف چل گئے ہیں ۔