خاران مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 2 بھائیوں کو قتل کردیا

 


خاران ( ویب ڈیسک ) شہر میں سراوان روڈ پر فائرنگ سے 2 بھائی ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے خاران سراوان روڈ شیخ مسجد ایریا میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے نوراللہ اور حمید اللہ ولد رحم اللہ کو قتل کردیا۔لاشوں کو سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہوگئے۔
واقعے کی تحقیقات پولیس کررہی ہے تاحال محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post