آواران: پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری، فوجی قافلے جھاؤ کی طرف روانہ

 


آواران میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ، ہیلی کاپٹر اور ڈرون بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستانی فورسز کے دو ہیلی کاپٹروں کو آواران کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ڈرون طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

مزید اطلاعات ہیں کہ آج صبح پاکستانی فورسز کا ایک قافلہ آواران سے نکل کر جھاؤ کی طرف جا رہا تھا۔ قافلے میں چالیس سے زائد گاڑیاں  اور بکتر بند گاڑیاں بھی قافلے میں شامل تھے۔

آپکو علم ہے 26 مئی کو بلوچستان لبریشن فرنٹ نے آواران کے علاقے نونڈرہ میں پاکستانی فورسز کے ایک مرکزی کیمپ پر چاروں اطراف سے ایک بڑا حملہ کیا تھا اس حملے کے بعد فورسز کا آپریشن آواران میں مسلسل جاری ہے.

Post a Comment

Previous Post Next Post