سبی میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

 


بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 20 جون کو سبی کے علاقے ناڑی گاج میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ فورسز اہلکاروں کو 20 جون دوپہر کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ ریل گاڑی کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اپنے مورچے میں گئے جہاں ہمارے سرمچاروں نے فورسز کے خالی پکٹ میں پہلے سے ہی دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ دھماکے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post