بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستان فورسز کے پیدل اہلکاروں کو حملے نشانہ بنایا ۔
اطلاعات کے مطابق آج دوپہر کے وقت زامران کے علاقے جاہفشان اور تنک کے درمیانی علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو اس وقت گھات لگاکر نشانہ بنایا جب وہ پیدل گشت کررہے تھے۔
حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم حملے کی زمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔