چمن شہر میں پاکستانی فورسز کی بربریت جاری ۔ درجنوں لوگوں کو گولیاں ماری گٸ ہیں۔ ہسپتالوں میں زخمیوں کو لایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق
چمن میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی پاکستانی فورسز نے بربریت جاری رکھ کر مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ،جن میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ چمن میں مظاہرین پر فائرنگ، تشدد اور متعدد مظاہرین کی زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔
جائز مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال وحشیانہ اور سفاکانہ عمل ہے، اس ریاستی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروبار کُش پالیسی پر احتجاج کے بعد چمن شہر میں صورتحال انتہائی کشیدہ ھوگئی ہے اور FC کی سیدھی فائرنگ سے 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 5 شدید زخمیوں کو شال منتقل کیا گیا ہے ۔
سماجی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ پشتونخواہ بلڈ بينک شال اور چمن ھسپتال میں زخمیوں کو خون کی ضرورت ہے،قریبی افراد خون عطیہ کیلے پہنچ جائیں۔