مستونگ دشت عمر ڈھور کے مقامی زمیندار محمد اسلم کرد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ شب میرے ٹیوب ویل کے 45 سولر پلیٹ پولیس اور لیویز کی لباس میں ملبوس ملسح اہلکار ڈاکو لے گئے ہیں ،جبکہ چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرکے گھر کے قیمتی اشیاء اور نقد 2 لاکھ روپے بھی لوٹ کر لے گئے ہیں ۔
انھوں کہاہے کہ اس دوران زمین میں کام کرنے والے مزدوروں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انھیں حراساں کیاگیا اور وہ اپنے آپ کو پولیس و لیویز کے اہلکار ظاہر کرکے یہ بتایا تھا کہ ہم علاقے میں آپریشن کرنے آئے ہیں ۔
انھوں کہاہے کہ ا س سے پہلے بھی کئی زمینداروں کے ٹرانسفارمرز کیبل سولر پلیٹ ویگر سامان چوری ہوگئے ہیں۔
مگر آج تک مقامی انتظامیہ نے کسی چور کو نہیں پکڑا ہے ۔
علاقے کے عوام غیر محفوظ ہوچکے ہیں، چوکیوں پر موجود لیویز اہلکار بھتہ خوری کے سوا کسی کام کے نہیں ہیں ۔
علاقے کے امن وامان کے بحالی کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا
انتظامیہ کے اہلکار خواب خرگوش میں سوئے ہوئے ہیں۔