قلات میں فوجی کیمپ پر حملہ کرکے 3 اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل اے



قلات بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے

 ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 23 جون کی رات کو قلات کے علاقے جوہان میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر دو اطراف سے شدت کے ساتھ حملہ کیا۔

انھوں نے کہاہے کہ کافی دیر تک جاری رہنے والے اس حملے میں سرمچاروں نے راکٹ لانچروں سمیت دیگر بڑے اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔ حملے کے دوران سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کا ایک ڈرون کیمرہ بھی مار گرایا۔

اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post